: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
آئس لینڈ،5اپریل(ایجنسی) پاناما لیکس کے بعد آئس لینڈ میں سیاسی بھونچال آیا ہوا ہے اور اس مالیاتی اسکینڈل میں وزیرِ اعظم سگمندر گنولگسن اور ان کی بیوی کا نام آنے کے بعد مظاہرین کے وزیرِاعظم سے مستعفیٰ ہونے کے زور پکڑتے مطالبے کے بعد اب وزیراعظم نے صدر سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا مطالبہ کرکے قبل از وقت انتخابات
کی درخواست کردی ہے۔ پانامہ لیکس میں ایک آف شور کمپنی " ونٹرس" میں وزیرِ اعظم سگمندر گنولگسن اور ان کی بیوی کی جانب سے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور اثاثوں کے بعد ان پر شدید عوامی دباؤ تھا جس میں ان سے استغفے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ پاناما پیپرز کے نام سے منظرِ عام پر آنے والی خفیہ دستاویز میں ظاہر کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کے اثاثے ایک آف شور شیل کمپنی کا حصہ ہیں۔